پرینکا گاندھی نے بھی مودی حکومت سے کورونا متاثرین کو معاوضہ دینے کا کیا مطالبہ
پرینکا گاندھی نے ہفتہ کے روز کہا کہ حکومت کو متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کے ساتھ پیش آنا چاہئے اور ان کے درد کو سمجھنا چاہئے، انہیں فوری طور پر 4 لاکھ روپے کا معاوضہ دینا چاہئے۔
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے کووڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کے مطالبے کے بعد اب پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے بھی حکومت سے متاثرین کو فوری معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اتر پردیش کی کانگریس جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت کو متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کے ساتھ پیش آنا چاہئے اور ان کے درد کو سمجھنا چاہئے، انہیں فوری طور پر 4 لاکھ روپے کا معاوضہ دینا چاہئے۔
پرینکا گندھی وڈرا نے ٹوئٹ کیا کہ "بی جے پی حکومت نے نہ تو کورونا سے ہونے والی اموات کے صحیح اعداد و شمار جاری کیے ہیں اور نہ ہی مرنے والوں کے لواحقین کو کوئی معاوضہ دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی کروڑوں ہندوستانیوں کے درد اور جذبات کو بے حسی کے جوتے تلے نہ کچلیں۔ مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے۔"
واضح رہے کہ راہل گاندھی نے کل یہاں پریس کانفرنس کرکے حکومت سے کورونا متاثرین کے لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور آج پرینکا وڈرا نے اس مطالبے کو آگے بڑھاتے ہوئے حکومت پر کورونا سے متاثرین کی مدد نہ کرنے کا الزام لگایا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔