وزیر اعظم آج ڈوڈہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم کے دورہ کے پیش نظر ڈوڈہ اور کشتواڑ میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اور کسی کو بھی بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

وزیر اعظم نریندرمودی آج جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں چناوی ریلی سے خطاب کریں گے۔معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر جموں صوبے میں سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ خط چناب میں ایل او سی کو بھی سیل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی ہفتے کو ڈوڈہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں چناوی ریلی سے خطاب کریں گے ۔بی جے پی ذرائع کے مطابق پارٹی نے تمام تر تیاریاں پوری کی ہیں اوراس ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسپورٹس اسٹیڈیم کے ارد گرد سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔


دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈوڈہ میں الیکشن ریلی کے پیش نظر خط چناب میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈوڈہ اور کشتواڑ میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اور کسی کو بھی بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق خط چناب میں ایل او سی پر فوج کی تعیناتی بھی بڑھائی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔