وزیر اعظم مودی جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچے
وزیر اعظم نریندر مودی 18 اور 19 نومبر کو برازیل میں ہونے والے 19 ویں G20 لیڈروں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی 18 اور 19 نومبر کو ہونے والے 19 ویں گروپ آف ٹوئنٹی (G20) لیڈروں کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے پیر کو ریو ڈی جنیرو پہنچے۔ یہ تین ممالک کے ان کے پانچ روزہ دورے کا دوسرا مرحلہ ہے۔
ایکس پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ سربراہی اجلاس میں مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات کے منتظر ہیں۔یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہندوستان، جس نے گزشتہ سال چوٹی کانفرنس کی میزبانی کی تھی، برازیل اور جنوبی افریقہ کے ساتھ G20 ٹرائیکا کا حصہ ہے۔
واضح رہے اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو نائجیریا کا دورہ ختم کرنے کے بعد جی-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ابوجا سے برازیل کے ریو ڈی جنیرو کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔روانہ ہونے سے قبل وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا، "ایک کامیاب دورے کے لیے نائجیریا کا شکریہ۔ یہ دورہ ہندوستان-نائیجیریا دوستی کو مضبوطی اور جوش فراہم کرے گا۔"
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی کا ابوجا، نائیجیریا کا کامیاب دورہ ختم ہوا۔‘‘ اس سے پہلے وزارت خارجہ میں سکریٹری نے نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت کے بارے میں میڈیا کو معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ نائیجیریائی فارما اور ہیلتھ کیئر سیکٹر میں ہندوستانی سرمایہ کاری چار ارب ڈالر کی ہے، جس میں ابوجا اور لاگوس میں ایک آنکھوں کا اسپتال شامل ہے، جبکہ ابوجا میں ہندوستانی آپریٹڈ ایک 300 بستروں پر والا اسپتال بننے والا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔