'وزیراعظم وہ واحد شخص ہیں جن کا پرماتما سے ڈائریکٹ کنکشن ہے'، راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر سخت حملہ
ہماچل پردیش کے ناہن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے پی ایم کے انٹرویو لینے والے صحافیوں کو ’چمچہ‘ کہتے ہوئے ان پر مشکل سوالات نہیں پوچھنے کا بھی الزام لگایا۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی انتخابی مہم کے آخری مرحلے کے لیے اتوار کو ہماچل پردیش کے ناہن میں جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی وہ واحد شخص ہیں جن کا پرماتما سے ڈائریکٹ کنکشن ہے۔ اس بات پر چمچے کہتے ہیں کہ واہ مودی جی نے کیا بڑی بات بول دی۔
یہ بھی پڑھیں : پوتی کا خط دادی کے نام اور دادی کا جوابی خط (تیسری قسط)
اس موقع پر ایک با رپھر راہل گاندھی نے پی ایم مودی کا انٹرویو لینے والے صحافیوں کو پی ایم مودی سے مشکل سوال نہ پوچھنے پر ’چمچہ‘ کہا۔ اس سے قبل بھی انہوں نے دہلی میں ایک جلسہ عام میں صحافیوں کو چمچہ کہا تھا اور ان پر پی ایم سے آسان سوالات کرنے کا الزام لگایا تھا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آج کل نریندر مودی کے انٹرویوز چل رہے ہیں، وہ چار چمچوں کو بٹھاتے ہیں اور پھر وہ سوالات پوچھتے ہیں۔مودی جی ایک بات بتائیے کہ آپ آم کیسے کھاتے ہیں؟ آپ اسے چھیل کر کھاتے ہیں یا چوس کر کھاتے ہیں؟ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ مودی جی جواب دیتے ہیں پتہ نہیں، سب کچھ اپنے آپ ہوتا ہے، میں باقی ہندوستان کی طرح بایولوجیکل نہیں ہوں۔ باقی ہندوستان کھیتی باڑی کرتا ہے اور محنت کرتا ہے۔ مجھے تو پرماتما گائیڈ کرتے ہیں۔ میں ہندوستان میں وہ واحد شخص ہوں جس کا ڈائریکٹ پرماتما سے کنکشن ہے۔ اس بات پر چمچے کہتے ہیں واہ-واہ کیا کمال کی بات کہی ہے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ ایک شخص جس کا ڈائریکٹ پرماتما سے تعلق ہے، اس کو آئین کی کیا ضرورت ہے؟ وہ تو ڈائریکٹ بات کر رہے ہیں۔ مجھے تھوڑا ڈر لگ رہا ہے، ان کے ہاتھ میں تو ایٹم بم ہے اور میں ان سے پوچھنا چاہ رہا ہوں۔ نریندر مودی جی، جو آپ کو فیلنگ آتی ہے، ایسی فیلنگ صبح آتی ہے، شام کو آتی ہے یا پھر 24 گھنٹے آتی رہتی ہے؟
دہلی میں بھی ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بھی پی ایم مودی پر حملہ بولا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں یہ پوچھتا ہوں کہ پرماتما نے کیسے بھیجا ہے؟ 'کووڈ کے وقت کہتے ہیں تھالی بجا دو، جب کہ دہلی میں جمنا پار ہزاروں لاشیں رکھی ہوئی تھیں۔ اسپتالوں میں جگہ تک نہیں تھی۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ جن کو خدا نے بھیجا ہے وہ ایسے وقت میں موبائل کی فلیش لائٹ جلانے کی بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب نوجوان کے ذریعے روزگار مانگنے پر پی ایم ’نالی سے گیس‘ والا آئیڈیا دیتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔