وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ پر لہرایا ترنگا، پھولوں کی بارش اور توپوں کی سلامی ہوئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ پہنچ کر خطاب شروع  کیا ۔ یوم آزادی کے موقع پر  وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ پر پرچم کشائی کی ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان میں، جشن آزادی یعنی 78 واں یوم آزادی آج 15 اگست کو منایا جا رہا ہےاور وزیر اعظم  15 اگست کا قوم سے لگاتار یہ  11 واں خطاب ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ پہنچ کر خطاب کیا ۔ یوم آزادی کے موقع پر  وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ پر پرچم کشائی کی ۔

یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرنے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی راج گھاٹ پہنچےجہاں انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔


لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف  اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی لال قلعہ پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی یوم آزادی کے موقع پر یہاں ترنگا لہرایا ۔ راہل کے علاوہ این ایس اے اجیت ڈووال، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، کرن رجیجو بھی پہنچے ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ لال قلعہ پہنچے۔ ان کے ساتھ کئی مرکزی وزیر بھی یہاں پہنچے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔