دو ماہ میں پٹرول 8.06 روپے اور ڈیزل پر 8.17 روپے کا ہوا اضافہ

جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 4.23 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.75 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: مسلسل دو دن تک اضافے کے بعد پیر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی۔ ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 98.46 روپے اور ڈیزل 88.90 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 4.23 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.75 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔ ملک کے دوسرے بڑے شہروں میں بھی پٹرولیم ایندھن کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول ریکارڈ 104.56 روپے اور ڈیزل 96.42 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔


چنئی میں پٹرول 99.49 روپے اورڈیزل 93.46 روپے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ کولکتہ میں ایک لیٹر پٹرول 98.30 روپے اور ڈیزل 91.75 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرومیں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح تھیں:

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 98.46 —————— 88.90

ممبئی ۔————— 104.56 —————— 96.42

چنئی —————- 99.49 -—————- 93.46

کولکتہ ———— 98.33 —————— 91.75

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔