دہشت گردوں نے ایس پی او اور اس کی اہلیہ کو کشمیر کے اونتی پورہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا

دہشت گردی کا یہ واقعہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ہری پریگرام ترال علاقہ میں پیش آیا اور اس میں ایس پی او اور ان کی اہلیہ ہلاک ہو گئیں جبکہ بیٹی شدید زخمی بتائی جا رہی ہے۔

کشمیر میں سخت سیکیورٹی تصویر یو این آئی
کشمیر میں سخت سیکیورٹی تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

ایئر فورس اسٹیشن پر دھماکہ کے بعد جمو و کشمیر کےترال میں دہشت گردوں نے فیاض احمد نامی پولیس اہلکار کے گھر میں گھس کراندھا دھند گولی چلا دی جس میں فیاض اور ان کی اہلیہ کی موت ہو گئی اور بیٹی شدید زخمی ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔

آج تک نیوز پورٹل پر شائع خبر کےمطابق دہشت گردی کا یہ واقعہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ہری پریگرام ترال علاقہ میں پیش آیا ۔ 41 سالہ ایس پی او فیاض احمد اور ان کی اہلیہ کو دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ گولی لگنے کے بعد لوگ انہیں بہت تیزی کے ساتھ اسپتال لے جانے کے لئے لوگ دوڑے لیکن راستہ میں ہی فیاض اور ان کی اہلیہ نے دم توڑ دیا جبکہ بیٹی ابھی اسپتال میں ہے۔


کشمیر زون کی پولیس نے ٹویٹ کر بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے ہری پریگرام اونتی پورا کےایس پی او فیاض احمد کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی اور اس دہشت گردی کی کارروائی میں فیاض احمد ، ان کی اہلیہ اور ان کی بیٹی شدید زخمی ہوئے۔ واردات کے بعد علاقہ کو سیل کر دیا گیا اور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

غور طلب ہے کہ ایس پی او کے خاندان کو نشانہ بنانے سے پہلےدہشت گردوں نے جمو کے ایئر فورس اسٹیشن کو ڈرون سے نشانہ بنایا تھا۔ ہفتہ کی رات کو ہائی سیکیورٹی والے ایئر فورس اسٹیش میں دو دھماکہ ہوئے ۔ان دھماکوں کی وجہ سے عمارت کی چھت میں سراخ ہو گئے تھے اور دو جوان زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد دیگر ایئر فورس اسٹیشنوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔یہ کہا جا رہا ہےکہ اس حملہ کی سازش سرحد پار یعنی پاکستان میں رچی گئ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔