صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے عآپ لیڈران منیش سسودیا اور ستیندر جین کا استعفیٰ منظور کیا
عام آدمی پارٹی کے دونوں سرکردہ لیڈران اس وقت جیل میں بند ہیں اور گزشتہ دنوں دونوں نے کیجریوال کابینہ سے اپنا استعفیٰ دے دیا تھا۔
دہلی حکومت میں سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور وزیر ستیندر جین کا استعفیٰ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ذریعہ منظور کر لیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے منگل کے روز نوٹیفکیشن جاری کر اس سلسلے میں جانکاری دی ہے۔ واضح رہے کہ عآپ حکومت کے دونوں لیڈران اس وقت جیل میں بند ہیں اور گزشتہ دنوں دونوں نے کیجریوال کابینہ سے اپنا استعفیٰ دے دیا تھا۔
وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صدر جمہوریہ، وزیر اعلیٰ، قومی راجدھانی خطہ دہلی کی صلاح پر منیش سسودیا، وزیر، قومی راجدھانی خطہ دہلی کا استعفیٰ نامہ فوری اثر سے منظور کرتے ہیں۔ وہیں دوسرے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ صدر جمہوریہ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کے مشورے پر ستیندر جین کا استعفیٰ نامہ بھی فوری اثر سے قبول کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شب برأت کا اہتمام کیسے کریں... محمد مشتاق تجاروی
واضح رہے کہ شراب ٹنڈر گھوٹالے میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملنے کے بعد منیش سسودیا نے دہلی حکومت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ علاوہ ازیں سسودیا کے ساتھ ہی منی لانڈرنگ معاملے میں 9 ماہ سے جیل میں بند ستیندر جین نے بھی اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو بھیج دیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔