’نتیش اگلا اسمبلی انتخاب چاہے جس اتحاد کے ساتھ لڑیں، انہیں 20 سیٹوں سے زیادہ نہیں ملیں گی‘
پرشانت کشور کا کہنا ہے کہ نتیش کمار اگلا اسمبلی الیکشن چاہے جس کے ساتھ لڑیں، وہ 20 سیٹوں سے زائد نہیں جیت سکتے
پٹنہ: بہار میں نتیش کمار کی سیاسی قلابازی کے درمیان جن سوراج پارٹی کے سربراہ اور انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’نتیش کمار اگلا اسمبلی انتخاب چاہے جس اتحاد کے ساتھ لڑیں، انہیں 20 سیٹوں سے زیادہ نہیں ملیں گی اور اگر وہ اس سے زائد سیٹیں جیت جاتے ہیں تو میں اپنے کام سے سنیاس لے لوں گا۔‘‘
یہ بھی پڑھیں : یہ گاندھی نہیں مودی کا رام راج ہے!
اس سے قبل بھی پرشانت کشور نے نتیش کمار پر سخت تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ اگر وہ انڈیا الائنس کے ساتھ پارلیمنٹ کا الیکشن لڑتے ہیں تو انڈیا الائنس کو 5 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی، اگر پانچ سے زیادہ سیٹیں ملتی ہیں تو وہ عوامی طور پر معافی مانگ لیں گے۔ اب جبکہ نتیش کمار اپنا پالا بدل کر بی جے پی کی گود میں جابیٹھے ہیں، پرشانت کشور نے ایک بار پھر انہیں اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نتیش کمار کے انڈیا الائنس چھوڑنے کی خبر پہلے سے تھی: کھڑگے
پرشانت کشور نے کہا ہے کہ نتیش کمار بہت چالاک ہیں، وہ بہار کے لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں لیکن بہار کے عوام ان کی یہ چالاکی انہیں سود سمیت واپس کرے گی۔ نتیش نے بی جے پی کے ساتھ یہ جو نیا اتحاد بنایا ہے وہ 2025 تک نہیں چل پائے گا۔ اس سے بی جے پی کو زبر دست نقصان ہوگا۔ اگلے اسمبلی الیکشن میں اگر نتیش کمار کی پارٹی کو 20 سے زیادہ سیٹیں ملتی ہیں تو میں اپنے کام سے سنیاس لے لوں گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔