آبادی کنٹرول پالیسی: موہن بھاگوت اور وزیر اعلیٰ یوگی کے درمیان پریاگ راج میں ایک گھنٹے تک ہوا تبادلہ خیال

موہن بھاگوت اور یوگی آدتیہ ناتھ کے درمیان آبادی کنٹرول پالیسی کو لے کر تفصیلی گفتگو ہوئی، میٹنگ میں بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے قانون بنانے اور اسے سختی سے نافذ کرنے پر بات ہوئی۔

موہن بھاگوت اور وزیر اعلیٰ یوگی، تصویر آئی اے این ایس
موہن بھاگوت اور وزیر اعلیٰ یوگی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

آبادی کنٹرول کو لے کر جاری بحث کے درمیان آج پریاگ راج میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات کے درمیان آبادی کنٹرول پالیسی کو لے کر تقریباً ایک گھنٹے تک تبادلہ خیال ہوا۔

ہندی نیوز پورٹل ’امر اجالا‘ پر شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا ہیلی کاپٹر تقریباً 12.45 بجے آر ایس ایس کے آل انڈیا ایگزیکٹیو بورڈ کی میٹنگ والی جگہ یعنی گوہنیا میں پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق ایودھیا میں عظیم الشان ’دیپوتسو‘ کی تیاری ہو رہی ہے اور اس میں شمولیت کے لیے یوگی آدتیہ ناتھ نے رسمی طور پر موہن بھاگوت کو مدعو کیا ہے۔ ساتھ ہی دونوں کے درمیان ہوئی میٹنگ میں آبادی کنٹرول پالیسی کو لے کر سنجیدہ گفتگو ہوئی۔


ذرائع کے حوالے سے مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے درمیان آبادی کنٹرول پالیسی کو لے کر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ میٹنگ میں بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے قانون بنانے اور اسے سختی سے نافذ کرنے پر بات ہوئی۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یوپی حکومت کی آئندہ کی پالیسی میں آر ایس ایس کے اس ایجنڈے یعنی آبادی کنٹرول پالیسی کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔