مغربی بنگال اور آسام میں پولنگ کی رفتار تیز
ابھی تک ووٹنگ کے دوران کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔ ان دونوں ریاستوں میں شروعات میں ووٹنگ کی رفتار تیز ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
نئی دہلی: مغربی بنگال میں 30 اور آسام میں 47 اسمبلی حلقوں میں سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہفتہ کی صبح ہوا۔ مغربی بنگال کے 30 اسمبلی حلقوں میں کل 191 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ریاست کے 10288 پولنگ بوتھوں پر 73 لاکھ سے زیادہ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس ریاست کے جنگل محل حلقہ میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ جاری ہے۔ 730 کمپنی سیکورٹی فورسز کو یہاں تعینات کیا گیا ہے۔ ووٹنگ کے دوران کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔ ان دونوں ریاستوں میں شروعات میں ووٹنگ کی رفتار تیز ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رشوت معاملے میں سی جی ایس ٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت چار گرفتار
دوسری جانب سخت سیکورٹی کے درمیان آسام کے 47 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال کی قسمت کا فیصلہ بھی آج ہی ہوگا۔ لوگوں میں ووٹنگ کے لئے کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور صبح سے ہی لوگ پولنگ اسٹیشنوں پر جمع ہونے لگے ہیں۔ ماضی کے مقابلہ میں اس بار بڑی تعداد میں پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے بہت کم مقامات پر رائے دہندگان کی لمبی قطاریں دکھائی دیں۔
یہ بھی پڑھیں : مغربی بنگال: اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ جاری
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔