رشوت معاملے میں سی جی ایس ٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت چار گرفتار
چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کا ایک ملازم شکایت کنندہ سے پیسے وصل کرنے آیا تھا لیکن سی بی آئی نے جال بچھاکر سی اے کے ملازم کو سات لاکھ روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
ممبئی: مہاراشٹر کے ممبئی میں مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے رشوت معاملے میں سی جی ایس ٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی کے ترجمان آر سی جوشی نے گزشتہ روز یہاں بتایا کہ جانچ ایجنسی نے 15 لاکھ روپے کی رشوت مانگنے کے الزام میں ممبئی نریمن پوائنٹ واقع جنوبی ممبئی کے سی جی ایس ٹی سپرنٹنڈنٹ کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ جانچ ایجنسی نے جال بچھایا۔ سپرنٹنڈنٹ نے ایک چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کو رشوت کی رقم وصولنے کی ہدایت دی تھی۔
چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کا ایک ملازم شکایت کنندہ سے پیسے وصل کرنے آیا تھا لیکن سی بی آئی نے جال بچھاکر سی اے کے ملازم کو سات لاکھ روپے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ مبینہ ملازم کو اس کے سی اے کے حکم پر پانچ لاکھ روپے دیتے ہوئے ایک دیگر چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے گئے ملزمین کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو 28 مارچ تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔