وزیر اعظم مودی کا مسلمانوں پر تبصرہ، وجین نے الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری پر اٹھائے سوال
کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے منگل کو کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن (ای سی) مسلمانوں کے خلاف وزیر اعظم نریندر کے بیان کے تعلق سے غیر جانب دار طریقہ سے کام نہیں کر رہا ہے
ترواننت پورم: کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے منگل کو کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن (ای سی) مسلمانوں کے خلاف وزیر اعظم نریندر کے بیان کے تعلق سے غیر جانب دار طریقہ سے کام نہیں کر رہا ہے۔
وجین نے دلیل دی کہ ایسی صورت حال میں الیکشن کمیشن کو فوری کارروائی کرنی چاہئے تھی لیکن وہ اس معاملہ پر اب تک خاموش ہے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’’یہ افسوس کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن کو یہ ظاہر کرنا چاہئے تھا کہ وہ غیر جانبدار ہے۔ اس پر فوری کارروائی ہونی چاہئے تھی۔
وجین نے کہا کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے سپریم کورٹ کے سامنے اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم کے ایسے بیانوں سے ملک میں بی جے پی مخالف جذبات مضبوط ہو رہے ہیں اور بی جے پی مزید الگ تھلگ پڑ جائے گی۔ مودی نے اتوار کو راجستھان کے بانسواڑہ میں ایک انتخالی ریلی کے دوران کہا تھا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو وہ لوگوں کی دولت مسلمانوں میں تقسیم کر دے گی۔
وزیر اعظم مودی نے راجستھان کے بانسواڑہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کانگریس نے لوگوں کی محنت سے کمائی اور دولت ’دراندازوں‘ اور ’جن کے زیادہ بچے‘ ہیں انہیں دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔