پی ایم مودی انتخابی تشہیر ختم کر 2 دن کے لیے جائیں گے کنیاکماری، ’دھیان منڈپم‘ میں کریں گے مراقبہ
2019 کے لوک سبھا انتخاب کے دوران بھی آخری مرحلہ کی ووٹنگ کے وقت پی ایم مودی نے کیدارناتھ کا دورہ کیا تھا اور وہیں رودر غار میں مراقبہ پر بیٹھے تھے۔
لوک سبھا انتخاب کے چھ مرحلے پورے ہو چکے ہیں اور یکم جون کو ساتویں مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ پی ایم مودی انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد یعنی 30 مئی کو کنیاکماری کا دورہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 مئی سے یکم جون تک وہ کنیاکماری میں رہیں گے اور وہاں واقع ’راک میموریل‘ جائیں گے جہاں ’دھیان منڈپم‘ میں مراقبہ پر بیٹھیں گے۔ پی ایم مودی کا دو روزہ مراقبہ اسی جگہ پر ہوگا جہاں سوامی وویکانند مراقبہ پر بیٹھے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ 2019 لوک سبھا انتخاب کے دوران بھی آخری مرحلہ کی ووٹنگ کے وقت پی ایم مودی مراقبہ پر بیٹھے تھے۔ تب انھوں نے کیدارناتھ کا دورہ کیا تھا اور وہیں رودر غار میں مراقبہ کیا تھا۔ ایک بی جے پی عہدیدار نے پی ایم مودی کے کنیاکماری دورہ کے تعلق سے کہا کہ ’’اپنی روحانی رہائش کے لیے کنیاکماری میں جگہ منتخب کرنے کا مودی کا فیصلہ ملک کے لیے وویکانند کے نظریہ کو فروغ دینے سے متعلق ان کے عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں : لوک سبھا انتخابات: راہل گاندھی مین آف دی میچ...سید خرم رضا
واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی وویکانند راک میموریل کا دورہ کیا تھا۔ وہ اس وقت کیرالہ، لکشدیپ اور تمل ناڈو کے چھ روزہ دورے پر تھیں۔ انھوں نے اس دورے کو ایک یادگار تجربہ بتایا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔