پی ایم مودی نے کی جاپان کے وزیر اعظم یوشی سے ٹیلیفون پر بات

دونوں رہنماؤں نے کووڈ کی وبا کے دوران اپنے شہریوں کو ایک دوسرے کے ممالک میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا اور اسے مزید جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا سے ٹیلیفون پر بات کی۔ وزیراعظم کے دفتر نے پیر کو ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ممالک میں کووڈ کی وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کے تناظر میں مختلف علاقائی اور عالمی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ہندوستان اور جاپان کے درمیان قریبی تعاون کی اہمیت کا ذکر کیا۔ دونوں ممالک کے مابین ضروری سازوسامان کی ایک مکمل سپلائی چین، ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کے تبادلہ اور مہارت کی ترقی کے بارے میں بھی بات ہوئی۔

اس تناظر میں دونوں رہنماؤں نے خصوصی مہارت لیبر معاہدے پر جلد عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ممبئی - احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ کو دونوں ممالک کے مابین تعاون کی ایک بہترین مثال قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے کووڈ کی وبا کے دوران اپنے شہریوں کو ایک دوسرے کے ممالک میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا اور اسے مزید جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعظم نے اس وبا سے نمٹنے میں مدد کرنے پر جاپان کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صورت حال معمول پر آنے کے بعد وہ مستقبل قریب میں یوشی سوگا کا ہندوستان میں خیرمقدم کرنے کے خواہاں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔