عالمی یومِ یوگا: وزیر اعظم نریندر مودی نے میسور محل کے صحن میں کیا یوگا

وزیر اعظم نریندر مودی نے شاندار اور تاریخی میسور محل کے صحن میں عالمی یومِ یوگا کی تقریب کا آغاز کیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ’یوگا زندگی کا حصہ نہیں ہے بلکہ یہ زندگی گزارنے کا طریقہ ہے۔‘‘

میسور محل کے احاطہ میں یوگا کرتے وزیر اعظم مودی / ٹوئٹر / @NarendraModi
میسور محل کے احاطہ میں یوگا کرتے وزیر اعظم مودی / ٹوئٹر / @NarendraModi
user

قومی آواز بیورو

میسور (کرناٹک): وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز شاندار اور تاریخی میسور محل کے صحن میں آٹھویں عالمی یومِ یوگا کی تقریب کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ’یوگا زندگی کا حصہ نہیں ہے بلکہ یہ زندگی گزارنے کا طریقہ ہے۔‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کے روحانی مراکز نے جس یوگا اور توانائی کو صدیوں سے فروغ دیا، آج وہ توانائی عالمی سطح پر صحت کو سمت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا عالمی تعاون کی باہمی بنیاد بن رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ یوگا افراد کے لئے نہیں ہے بلکہ یوگا انسانیت کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یوگا کے اس پیغام کو بنی نوع انسان تک پہنچانے کے لئے اقوام متحدہ اور تمام ممالک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوگا زمین اور کائنات میں امن لے کر آتا ہے۔ یوگا لاکھوں افراد کو جوڑ سکتا ہے۔ ملک کے 75 تاریخی مراکز پر بیک وقت یوگا کیا جا رہا ہے۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں طلوع افتاب کے ساتھ لوگ یوگا کر رہے ہیں۔ جوں جوں سورج پیش قدمی کر رہا ہے اس کی کرنوں کے ساتھ مختلف ممالک میں لوگ ایک ساتھ منسلک ہوتے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یوگا کو جاننا بھی ہے، جینا بھی ہے، پانا بھی ہے اور اپنانا بھی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Jun 2022, 9:40 AM