راہل گاندھی سے چوتھے دن 12 گھنٹے پوچھ گچھ، ای ڈی نے آج پھر کیا طلب

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو گزشتہ روز چوتھی مرتبہ ای ڈی نے پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا، کل انہوں نے تقریباً 12 گھنٹے ای ڈی کے سوالات کا سامنا کیا اور آج یعنی منگل کے لئے روز پھر طلب کیا گیا ہے

تصویر ٹوئٹر / @ANI
تصویر ٹوئٹر / @ANI
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے پیر کے روز راہل گاندھی کو چوتھی مرتبہ طلب کیا اور 12 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ راہل گاندھی اے پی جے عبد الکلام روڈ واقع ایجنسی کے صدر دفتر سے رات دیر گے تقریباً ساڑھے بارہ بجے باہر نکلے۔ راہل گاندھی صبح 11 بجے کے بعد ای ڈی کے دفتر پہنچے تھے اور دوپہر میں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت کے لئے اپنی زیڈ پلس زمرے کی سی آر پی ایف حفاظت کے ساتھ باہر آئے تھے۔

دیر رات گئے ای ڈی کے دفتر سے نکالنے کے بعد راہل گاندھی بہن پرینکا گاندھی کے ساتھ کانگریس صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ یہاں دونوں نے کافی دیر تک سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور اس کی خیریت معلوم کی۔ اس کے بعد رات دیر گئے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واپس لوٹ گئے۔


ای ڈی نے راہل گاندھی کو آج پانچویں مرتبہ بیان درج کرانے کے لئے طلب کیا ہے۔ کیرالہ کے وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھیی نے 13 جون کو اپنی پہلی پیشی کے بعد سے چار نشستوں میں تفتیشی ایجنسی کے ساتھ 40 گھنٹے سے زیادہ وقت گزارا ہے۔

ایجنسی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو بھی اس معاملہ میں 23 جون کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔ انہیں پیر کے روز دہلی کے ایک نجی اسپتال سے چھٹی دے دی گئی، جہاں انہیں کورونا کے بعد کی صحت سے متعلق پریشانیاں پیش آنے کے بعد داخل کرایا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔