’پی ایم مودی نے رتن ٹاٹا سے گجرات میں طیارہ یونٹ قائم کرنے کہا تھا‘، شرد پوار کا دعویٰ

شرد پوار نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’رتن ٹاٹا چاہتے تھے یہ پروجیکٹ مہاراشٹر میں شروع ہو اور ان کے ساتھ بات چیت کے بعد ناگپور ایم آئی ڈی سی علاقہ میں 500 ایکڑ زمین نشان زد بھی کیا گیا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>شرد پوار /&nbsp;تصویر: قومی آواز</p></div>

شرد پوار /تصویر: قومی آواز

user

قومی آواز بیورو

سابق مرکزی وزیر شرد پوار نے ایک انتخابی ریلی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے تعلق سے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گجرات میں ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز اینڈ ایئربس کی فائنل اسمبلی لائن (ایف اے ایل) مہاراشٹر میں قائم کی جانی تھی، لیکن پی ایم مودی کے کہنے پر اسے وہاں منتقل کر دیا گیا۔

یہ بیان شرد پوار نے بارامتی اسمبلی حلقہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’رتن ٹاٹا چاہتے تھے کہ یہ پروجیکٹ مہاراشٹر میں شروع ہو اور ان کے ساتھ بات چیت کے بعد ناگپور ایم آئی ڈی سی علاقہ میں 500 ایکڑ زمین کا ٹکڑا اس کے لیے نشان زد بھی کیا گیا۔ یہ پوری بات چیت منموہن سنگھ کی قیادت والی حکومت کے دوران ہوا، جس کا میں حصہ تھا۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہماری حکومت بدل گئی اور جب مودی وزیر اعظم بنے تو انھوں نے ٹاٹا کو بلایا اور ان سے گجرات میں کارخانہ کھولنے کو کہا۔ اگر اس پروجیکٹ کو (ناگپور میں) شروع کیا جاتا تو مہاراشٹر میں ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوتیں۔‘‘


اپنی تقریر کے دوران شرد پوار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مودی نے فاکس کان کو گجرات میں سیمی کنڈکٹر کارخانہ کھولنے کو کہا تھا۔ یہ کارخانہ بھی مہاراشٹر میں کھلنا تھا جس سے ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوتیں۔ پوار کہتے ہیں کہ ’’وزیر اعظم کسی ایک ریاست کے نہیں ہوتے، بلکہ انھیں پورے ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔