دہلی میں پٹرول کے دام 96.72 روپے فی لیٹر پر برقرار

بھارت پٹرولیم کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔

پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان، جمعرات کو گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 40ویں دن مستحکم رہیں۔ تیل مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی بھارت پیرولیم کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 111.35 روپے اور 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور مال ڈھلائی کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔

مئی کے آخری ہفتے میں عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 0.48 فیصد کمی کے ساتھ 115.70 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.05 فیصد کمی کے ساتھ 109.72 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:-

میٹروشہر………….پٹرول………….ڈیزل

دہلی………….96.72………….89.62

ممبئی ………….111.35………….97.28

کولکتہ ………….106.03………….92.76

چنئی………….102.63………….94.24

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔