مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان عوام کو متبادل کی تلاش: ڈاکٹر ایوب سرجن

ایوب سرجن نے کہا کہ سماجک پریورتن سنیکت مورچہ کے ساتھ پیس پارٹی، راشٹریہ علماء کونسل، جن ہت کسان پارٹی، کسان پارٹی و ناگرک ایکتا پارٹی سمیت پانچ پارٹیوں کا اتحاد ہے۔

ڈاکٹر ایوب سرجن، تصویر ٹوئٹر@ppayub
ڈاکٹر ایوب سرجن، تصویر ٹوئٹر@ppayub
user

یو این آئی

پرتاپ گڑھ: بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا سبھی اپوزیشن پارٹیوں کی منشاء ہے، مگر سماجک پریورتن سنیکت مورچہ کے علاوہ کسی پارٹی کے پاس ایسا متبادل نہیں ہے کہ بی جے پی کو ٹھوس جواب دے سکیں، جبکہ سماجک پریورتن مورچہ کے بغیر کسی پارٹی کا اقتدار میں آنا ممکن نہیں ہے۔ ہمارا مورچہ صوبہ کی سبھی اسمبلی حلقے کی سیٹوں پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گا۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ یونائٹیڈ ڈیموکریٹک الائنس و سماجک پریورتن مورچہ کا ایک متحدہ محاذ ہے، جو مل کر انتخاب لڑیں گے۔ مبینہ سیکولر پارٹیوں میں فسطائی طاقتوں کی انٹری نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مذکورہ پارٹیاں دلت، پسماندہ و اقلیت مخالف ہیں، جو لیڈر بی جے پی سے راہ فرار اختیار کر سماج وادی پارٹی وغیرہ پارٹیوں میں آرہے ہیں، یہاں ایک اہم سوال ہے کہ کیا مذکورہ لوگوں نے پارٹی کے ساتھ دل بھی تبدیل کر لئے ہیں؟ لیکن اگر کل یہی لوگ اسمبلی پہنچے تو کیا ان کی ذہنیت و کام سیکولر ہوگا؟ بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کے سبب عوام حکومت تبدیل کرنا تو چاہتی ہے، مگر آپوزیشن کوئی ٹھوس متبادل دینے سے قاصر ہے۔


ایوب سرجن نے کہا کہ سماجک پریورتن سنیکت مورچہ کے ساتھ پیس پارٹی، راشٹریہ علماء کونسل، جن ہت کسان پارٹی، کسان پارٹی و ناگرک ایکتا پارٹی سمیت پانچ پارٹیوں کا اتحاد ہے۔ یہ اتحاد سماج کے دبے کچلے، دلت و کمزور طبقے کے مسائل کو لے کر ہمیشہ سے جدو جہد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مورچہ کا ہدف اقتدار میں حصہ داری اور بھوک بدعنوانی ختم کر غریبوں، دلتوں، کمزوروں، پسماندہ و مسلمانوں کو انصاف دلانا ہے، جس کے لئے ہم طویل عرصے سے جدو جہد کر رہے ہیں۔ اس اسمبلی انتخاب میں ہمارا مورچہ اہم کردار ادا کرے گا۔ مورچہ کا ایک ایک کارکن ہدف حاصل کرنے کے لئے زمینی سطح پر کام کر رہا ہے۔ ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ مبینہ سیکولر پارٹیوں کے پاس کوئی حکمت عملی نہ ہونے کے سبب وہ اقتدار کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ خصوصی آپوزیشن پارٹیوں کے اقتدار کو عوام نے دیکھا ہے، وہ عوام کو گمراہ کر ووٹ تو حاصل کر لیتے ہیں۔ مگر اقتدار حاصل کرنے کے بعد عوام کو ان کی امیدوں سے مزید مایوس ضرور کرتے ہیں۔

ایوب سرجن نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری سے پریشان عوام کو متبادل کی تلاش ہے، جس کا صرف ایک ہی متبادل ہمارا سماجک پریورتن سنیکت مورچہ، انہوں نے کہا کہ انتخاب ان کے و چندرشیکھر کی متحدہ قیادت میں لڑا جائے گا۔ انہوں نے کمزوروں، غریبوں وغیرہ کا انتباہ کیا کہ وہ مبینہ سیکولر پارٹیوں کے شکنجے سے آزاد ہوکر متبادل میں مورچہ کا ساتھ دے کر اپنے لئے انصاف و ترقی کی راہ ہموار کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔