جھوٹے جملے جھیل چکے عوام کو وزیراعظم کی بات پر بھروسہ نہیں: راہل گاندھی
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’جھوٹے جملے جھیل چکے عوام کو وزیراعظم کی بات پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں۔ کسان ستیہ گرہ جاری ہے‘۔
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں اس لئے ملک کے عوام کو ان پر اعتماد نہیں ہے، کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی جھوٹ بولتے ہیں اور زراعت سے متعلق تینوں قوانین واپس لینے کے ان کے اعلان پر کسان کو اعتماد نہیں ہے اس لئے ایک سال سے زیادہ وقت سے جاری کسان ستیہ گرہ جاری ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’جھوٹے جملے جھیل چکے عوام وزیراعظم کی بات پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں۔ کسان ستیہ گرہ جاری ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت قومی معاملات پر دھوکہ دے رہی ہے: کانگریس
واضح ہو کہ رہل گاندھی روزانہ کسی نی کسی ایشو کو لے کر مودی حکومت حملہ کر رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں گزشتہ روز چین سرحد کو لے کر راہل گاندھی نے کہا کہ اب حکومت کو سرحد پر چین کے قبضے کے بات بھی تسلیم کرلینی چاہئے۔‘‘ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے گزشتہ روز کہا تھا کہ ’’اب چینی قبضے کی سچائی کو بھی قبول کرنا ہوگا۔‘‘
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔