ہندوستان کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ، ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار سے متجاوز

کورونا وائرس کے کیسز میں گراوٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 12 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اس جان لیوا وبا کو شکست دی

کورونا وائرس
کورونا وائرس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کورونا وائرس کے کیسز میں گراوٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 12 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اس جان لیوا وبا کو شکست دی۔ ہفتہ کو ملک میں 67 لاکھ 25 ہزار 970 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکےلگائے گئے اور اب تک ایک ارب 16 کروڑ 50 لاکھ 55 ہزار 210 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 488 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 45 لاکھ 10 ہزار 413 ہو گئی ہے۔ اس دوران 12 ہزار 329 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 22 ہزار 37 ہوگئی ہے۔


ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 2154 سے گھٹ کر 122714 پر رہ گئے ہیں۔ اس دوران 313 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد چار لاکھ 65 ہزار 662 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 0.36 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.30 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد ہے۔

ریاست کیرالہ کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں ایکٹیو کیسز 334 عدد سے گھٹ کر 61,647 پر رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 6,161 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 49,96,978 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 248 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 37,299 ہو گئی ہے۔

ریاست مہاراشٹر میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 1,453 سے گھٹ کر 13,903 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 15 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 140722 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6474952 ہو گئی ہے۔


قومی راجدھانی دہلی میں میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 325 ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1415217 تک پہنچ گئی ہے۔ قومی راجدھانی میں کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 25,095 پر مستحکم ہے۔

جنوبی ہندوستان کے تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 8,827 رہ گئے ہیں اور مزید 12 مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 36,361 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2674327 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 162 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 7,125 رہ گئی ہے۔ ریاست میں پانچ مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38,174 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 29,48,053 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 33 کمی کے ساتھ اب یہ تعداد2,392 رہ گئی ہے۔ ریاست میں جان لیوا کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 20,54,252 ہو گئی ہے جب کہ اس وبا سے ایک اور مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 14,425 ہو گئی ہے۔


ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز31 سے کر 3,626 رہ گئی ہے جبکہ یہاں اموات کی تعداد 3,980 پر مستحکم ہے۔ اس کے ساتھ ہی 666846 مریضوں نے جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کی ہے۔

ریاست مغربی بنگال میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 62 سے گھٹ اب یہ تعداد 8,045 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 12 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 19,376 ہو گئی ہے اور اب تک 15,81,697 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ملک کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 24 عدد کے اضافہ کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 5,046 ہو گئی ہے اور جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی کل تعداد 126163 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 476 ہے۔

ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 5 عدد کے اضافہ کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 295 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 992632 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13591 تک پہنچ گئی ہے۔


ریاست پنجاب میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 290 ہیں اور جان لیواوبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 586082 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 16584 ہے۔ گجرات میں ایکٹیو کیسز 8 عدد سے گھٹ کر 323 رہ گئے ہیں اور اب تک 816770 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ہلاک شدگان کی تعداد اس ریاست میں 10091 پر مستحکم ہے۔

ریاست بہار میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 38 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 716484 لوگ کورونا سےشفایاب ہوچکے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد 9663 پر مستحکم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔