لندن جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں مسافروں نے کیا ہنگامہ، دہلی واپس لائی گئی پرواز

ایئر انڈیا کی پرواز پیر یعنی 10 اپریل کی صبح 6.35 بجے دہلی سے لندن کے لیے روانہ ہوئی۔ تھوڑی دیر بعد ایک مسافر فلائٹ میں لڑنے لگا۔ عملے کے رکن پر بھی حملہ کیا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ایئر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس
ایئر انڈیا، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

دہلی سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں ایک مسافر نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ کے مطابق ہنگامہ اتنا بڑھ گیا کہ فلائٹ کو واپس دہلی لانا پڑا۔ ایئرلائن نے دہلی ایئرپورٹ پر پولیس میں شکایت درج کرائی۔ جس کے بعد پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے مسافر کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایئر انڈیا کی پرواز پیر یعنی 10 اپریل کی صبح 6.35 بجے دہلی سے لندن کے لیے روانہ ہوئی۔ تھوڑی دیر بعد ایک مسافر فلائٹ میں لڑنے لگا۔ عملے کے رکن پر بھی حملہ کیا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ مسافر کو قابو سے باہر دیکھ کر پائلٹ نے پرواز کو واپس دہلی لانے کا فیصلہ کیا۔ دہلی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ہنگامہ کرنے والے مسافر کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ پرواز کو پیر کی سہ پہر کے لیے ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔


ایئر انڈیا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "ایئر انڈیا کی پرواز AI-111 دہلی-لندن 10 اپریل 2023 کو ایک مسافر کی جانب سے شدید بدتمیزی کے باعث روانگی کے فوراً بعد دہلی واپس آگئی۔ زبانی اور تحریری انتباہ کے باوجود مسافر نے ہنگامہ آرائی جاری رکھی۔ جس میں کیبن کریو کے دو ارکان کو بھی جسمانی چوٹیں آئیں۔  پائلٹ ان کمانڈ نے دہلی واپس آنے کا فیصلہ کیا اور لینڈنگ کے بعد مسافر کو سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’پولیس میں ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے‘‘۔ ایئر انڈیا میں سوار ہر شخص کی حفاظت، سلامتی اور وقار ہمارے لیے اہم ہے۔ ہم متاثرہ عملے کے ارکان کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ہم مسافروں کو ہونے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں۔ فلائٹ کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے اور آج دوپہر کے لیے ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔