راہل گاندھی کا کل کیرالہ دورہ، جلسہ عام کو خطاب کے ساتھ کریں گے روڈ شو
لوک سبھا سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد، کانگریس لیڈر راہل گاندھی منگل کے روز اپنے حلقہ انتخاب وایناڈ جائیں گے۔
نئی دہلی: لوک سبھا سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد، کانگریس لیڈر راہل گاندھی منگل کے روز اپنے حلقہ انتخاب وایناڈ جائیں گے، جہاں وہ روڈ شو کریں گے۔ کانگریس ان کا شاندار استقبال اور طاقت کا مظاہرہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ سزا کے خلاف راہل گاندھی کی اپیل کی سماعت سورت کی ایک عدالت میں 13 اپریل کو ہوگی۔
راہل گاندھی اس وقت ضمانت پر ہیں، جس میں گجرات کی سیشن عدالت نے توسیع کی تھی۔ عدالت اس کیس میں سزا کے خلاف ان کی اپیل پر 13 اپریل کو سماعت کرے گی۔ 23 مارچ کو سورت کی ایک نچلی عدالت نے انہیں بی جے پی کے ایم ایل اے پرنیش مودی کی طرف سے دائر ایک کیس میں پوری مودی برادری کو بدنام کرنے کا مجرم پایا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو بعد میں ایک اصول کے تحت لوک سبھا سے نااہل قرار دے دیا گیا۔
راہل گاندھی کو ان کے جرم کے لیے زیادہ سے زیادہ 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، لیکن حکم کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے اس سزا کو 30 دن کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ سزا کالعدم نہ ہونے کی صورت میں وہ اگلے آٹھ سال کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہو جائیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔