پارلیمنٹ پر دو مرتبہ حملہ ہوا، دونوں بار بی جے پی برسراقتدار رہی: کانگریس

کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے کہا کہ گزشتہ دو سے تین دن میں پارلیمنٹ میں کیا کچھ ہوا وہ سبھی کے سامنے ہے، جو قومی سیکورٹی کی بات کر رہے ہیں وہ پارلیمانی اجلاس بھی نہیں کرا پا رہے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال،&nbsp;تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال،تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں سیندھ معاملے پر اپوزیشن پارٹیاں لگاتار مودی حکومت پر حملہ آور ہے۔ اس درمیان کانگریس نے بی جے پی پر شدید حملہ کرتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ پارلیمنٹ پر دو مرتبہ حملہ ہوا ہے اور دونوں ہی بار بی جے پی برسراقتدار رہی ہے۔

کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی ملک میں برسراقتدار ہے۔ گزشتہ دو سے تین دنوں میں پارلیمنٹ میں کیا کچھ ہوا وہ سبھی کو معلوم ہے۔ جو قومی سیکورٹی کی بات کر رہے ہیں وہ اجلاس نہیں کرا پا رہا۔ دو بار پارلیمنٹ پر حملہ ہوا ہے۔ دونوں مرتبہ حکومت میں بی جے پی رہی۔‘‘


دراصل پارلیمنٹ پر 2001 میں دہشت گردانہ حملہ جب ہوا تھا تو اٹل بہاری واجپئی کی قیادت میں بی جے پی برسراقتدار تھی۔ گزشتہ دنوں جب دو شرپسند وزیٹر گیلری سے لوک سبھا میں کودے اور پیلا دھواں پھیلا دیا تو ایوان میں افرا تفری مچ گئی تھی۔ ان دونوں ہی واقعات کا تذکرہ کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے میڈیا کے سامنے کیا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ لوگ بے روزگاری و مہنگائی سے پریشان ہیں۔ حکومت کوئی کام نہیں کر رہی جس سے عوام ناخوش ہیں۔ حکومت صرف تقریر کر رہی ہے۔ اتنی بڑی پارلیمنٹ بنائی ہے اور ہم سے کہا گیا کہ سب سے محفوظ عمارت ہے، لیکن اسی میں یہ حادثہ پیش آیا۔ اس سلسلے میں بیان دینے کی جگہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن اور کانگریس سیاست کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔