’پاکستانی وزارت خارجہ نے کشمیریوں کو مایوس کیا‘

ڈاکٹر مزاری نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کو حکمت عملی بدلنے اور روایتی ڈپلومیٹک طریقہ کار سے کچھ الگ کرنے اور ثقافت، میوزک و شاعری کا استعمال کرکے عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اسلام آباد: پاکستان کی عمران حکومت میں طاقتور مانی جانے والی حقوق انسانی کی وزیر شیریں مزاری نے وزارت خارجہ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے کشمیریوں کو بری طرح مایوس کیا اور وزیراعظم عمران خان پر اس مسئلہ (کشمیر کے موضوع) پر روایتی ڈپلومیٹک راستے سے چپکے رہنے تک کا الزام لگایا۔

اخبار ڈان کے مطابق یہاں سنیچر کی شام ’کشمیر تھرو آرٹ‘ موضوع پر منعقد نمائش کے دوران ڈاکٹر مزاری نے براہ راست وزارت خارجہ اور اس کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہماری وزارت خارجہ نے کشمیر مسئلہ پر وزیراعظم عمران خان اور کشمیریوں کو مایوس کیا ہے۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی قباحت محسوس نہیں ہوتی ہے کہ عمران خان اس مسئلہ پر تنہا لڑ رہے ہیں۔ وزارت خارجہ ان کا ساتھ نہیں دیتی۔ اگر اس نے پی ایم کا ساتھ دیا ہوتا تو آج حالات کچھ اور ہوتے۔‘‘


ڈاکٹر مزاری نے وزارت خارجہ پر کشمیر مسئلہ کا فلسطین کے مسئلہ کی طرح انٹرنیشنلائز کرنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے اس دور میں وزارت کا متروک اور یکطرفہ نقطہ نظر کام نہیں کرے گا۔ ڈاکٹر مزاری نے زور دے کر کہا پاکستان کو حکمت عملی بدلنے اور روایتی ڈپلومیٹک طریقہ کار سے کچھ الگ کرنے اور ثقافت، میوزک اور شاعری کا استعمال کرکے عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، اگر یہ حقیقت میں کشمیری لوگوں کی رائے شماری کے ان کے ہدف میں مدد کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔

پاکستانی وزیر نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر صرف مختلف اسٹیجوں پر تقریریں کرتے ہیں اور اس میں کوئی عجلت پسندی کے جذبات نہیں ہوتے جبکہ کشمیری روزانہ شکار ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان پوری دنیا میں کشمیر کے موضوع کو اچھالنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی ہے۔ ہر اسٹیج پر پاکستان کشمیر کا راگ الاپتا ہے لیکن ڈاکٹرمزاری کے بیان سے واضح ہے کہ عمران حکومت کی وزارت ہی اس مسئلہ پر متحد نہیں ہے۔


ڈاکٹر مزاری کی تنقید سیاست کے لحاظ سے اہم ہے۔ دراصل پاکستانی میڈیا کا ایک حصہ اکثر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فوج کی پہلی پسند قرار دیتا رہا ہے لیکن عمران خان اور محمود قریشی کے رشتے کچھ عرصے سے اچھے نہیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔