بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمارے جوان اور ان کے اہل خانہ بھگت رہے ہیں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہر محب وطن ہندوستانی کا مطالبہ ہے کہ حکومت بار بار ہونے والی سیکورٹی لیپس کی پوری ذمہ داری قبول کرے اور ملک و جوانوں کے مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

user

قومی آواز بیورو

جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں ہوئے ملی ٹینٹوں کے حملے نے ایک بار پھر پورے ملک کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس حملے نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے، جس کا اظہار اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’مسلسل ہو رہے یہ دہشت گردانہ حملے جموں وکشمیر کی خستہ حالی کو بیان کر رہے ہیں۔ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمارے جوانوں اور ان کے اہل خانہ  کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔‘‘

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’آج پھر جموں و کشمیر میں ایک دہشت گردانہ تصادم میں ہمارے فوجی شہید ہو گئے۔ شہداء کو دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے میں غمزدہ خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’یکے بعد دیگرے ایسے خوفناک واقعات انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہیں۔ مسلسل ہو رہے یہ دہشت گردانہ حملے جموں و کشمیر کی خستہ حالی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمارے فوجی اور ان کے اہل خانہ بھگت رہے ہیں۔‘‘


راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا ہے کہ ہر محب وطن ہندوستانی کا مطالبہ ہے کہ حکومت بار بار ہونے والی سیکورٹی لیپس کی پوری ذمہ داری قبول کرے اور ملک و جوانوں کے مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ہو  کر کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں منگل (16 جولائی) کو بھاری ہتھیاروں سے لیس ملی ٹینٹوں کے ساتھ تصادم میں ایک افسر سمیت 5 فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق حکام نے بتایا کہ راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے جوانوں نے پیر کی شام دیر گئے دیسا کے جنگلاتی علاقے کے دھاری گوٹے ارباگی میں مشترکہ محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی تھی جس کے بعد یہ انکاؤنٹر ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔