ایس ایف جے جیسی تنظیمیں لدھیانہ کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں کو نشانہ بنا سکتی ہیں، خفیہ ایجنسیوں نے کیا متنبہ

پنجاب میں اسمبلی انتخاب سے قبل خفیہ ایجنسیوں نے متنبہ کیا ہے کہ سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے)، ببر خالصا جیسی سکھ شدت پسند تنظیمیں ریاست کے دیگر شہروں میں شدت پسندانہ سرگرمیوں کو انجام دے سکتی ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

پنجاب میں اسمبلی انتخاب سے قبل خفیہ ایجنسیوں نے متنبہ کیا ہے کہ سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے)، ببر خالصا جیسی سکھ شدت پسند تنظیم ریاست کے دیگر شہروں میں شدت پسندانہ سرگرمیوں کو انجام دے سکتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ ان شدت پسند تنظیموں کو پاکستان کی انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی ایس آئی) کے ذریعہ سرگرم طور سے حمایت دی گئی ہے جو انھیں انتخابی ریاست میں امن اور خیرسگالی بگاڑنے کے لیے اکسا رہا ہے۔

ایجنسیوں نے ریاستی انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رہنے اور ریاست بھر میں سخت نگرانی رکھنے کی صلاح دی ہے، جب کہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو ڈرون پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ پنجاب میں پاکستان کے ساتھ مغربی سرحد پر دراندازی کی کوششوں کی جانچ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ حالانکہ 23 دسمبر کو لدھیانہ میں حال ہی میں ہوئے دھماکہ کے اہم سازشی خالصتانی شورش پسند جسونت سنگھ ملتان کو جرمنی کی انسداد دہشت گردی مخالف ایجنسیوں نے گرفتار کر لیا ہے، لیکن اس واقعہ نے سیکورٹی اداروں میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔


خفیہ ایجنسیوں کو یہ بھی اِن پٹ ملا ہے کہ ایس ایف جے اور ببر خالصا کے کئی سرگرم راکین کو آئی ایس آئی کے ذریعہ اسمبلی انتخابات میں پنجاب کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مزید دہشت گردانہ حملے کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔

لدھیانہ دھماکہ کے واقعہ میں جانچ ایجنسیوں نے یہ بھی اخذ کیا ہے کہ دھماکہ کے پیچھے آئی ایس آئی ہے اور دھماکہ میں مارے گئے گگن دیپ سنگھ کے رابطے میں تھا۔ جانچ کے دوران جانچ ایجنسیوں کو ایس ایف جے اراکین- ہروندر سنگھ اور جسونت سنگھ ملتان کا کردار ملا، جو جرمنی میں تھے۔ وہ ایس ایف جے کے سربراہ اوتار سنگھ پنّو اور ایس ایف جے کے عہدیدار ہرمیت سنگھ کے رابطے میں تھے۔


افسران نے آگے کہا کہ ہندوستانی جانچ ایجنسیوں نے اس معاملے میں جمع کیے گئے ثبوتوں کو برلن میں انسداد دہشت گردی ایجنسیوں کو شیئر کیا اور اس کے بعد ملتان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملتان نے جرمنی میں ایس ایف جے کے علیحدگی پسند مہم میں اہم کردار نبھایا تھا اور حال ہی میں یہ پتہ چلا تھا کہ وہ اپنے پاکستان واقع گرگوں کی مدد سے پاکستان سے اسلحوں، دھماکہ خیز مادوں، ہتھ گولوں اور گولہ و بارود کی کھیپ کا انتظام کر رہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔