آرینج الرٹ: دہلی میں تین دنوں تک سرد لہر اور کہرے کا ستم برداشت کرنے کے لیے ہو جائیں تیار

محکمہ موسمیات کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق آنے والے دنوں میں کم از کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں ہو رہی زبردست برف باری کا اثر اب میدانی علاقوں میں صاف دکھائی دینے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شمالی ہند سمیت دہلی-این سی آر میں آئندہ تین دن سرد لہر اور کہرے کا آرینج الرٹ جاری کر دیا ہے۔ دہلی میں اتوار کی صبح بھی بے حد سرد رہنے والی ہے اور یقیناً لوگ چھٹیوں میں اپنے گھروں میں ہی رہنا زیادہ پسند کریں گے۔

محکمہ موسمیات کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق آنے والے دنوں میں کم از کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دہلی کے کچھ علاقوں میں کم از کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سے بھی کم ہو سکتا ہے۔ دراصل پہاڑوں میں ہو رہی برف باری سے میدانی علاقوں میں ٹھنڈ کی واپسی ہو رہی ہے۔ اس سے دہلی-این سی آر میں 48 گھنٹوں میں موسم سرد ہو جائے گا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق زبردست کہرے اور سردی کا اثر ہفتہ کے روز سے ہی دکھائی دینے لگا۔ لیکن اس مرتبہ سردی کا اصل اثر 15 جنوری سے شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے 17، 18 اور 19 جنوری کے لیے شدید کہرے اور سرد لہر والی حالت کی پیشین گوئی کی ہے۔ اس دوران کم از کم درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری تک گر جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔