آپریشن اسمائل: ساتویں مرحلہ میں 388 بچوں کو بچایا گیا
ان 55 بھکاریوں میں 28 لڑکے اور 27 لڑکیاں ہیں۔ 13 لڑکوں اور 12 لڑکیوں کو دارالامن بھیج دیا گیا جبکہ دیگر کو کونسلنگ کے بعد ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
حیدرآباد: آپریشن اسمائل کے ساتویں مرحلہ میں کم و بیش 388 بچوں کو یکم جنوری 2021 سے 31 جنوری 2021 تک بچایا گیا۔ جملہ 388 بچوں میں 344 لڑکے اور 44 لڑکیوں کے ساتھ 55 بھکاری بھی شامل ہیں۔ پولیس کی پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔
ان 55 بھکاریوں میں 28 لڑکے اور 27 لڑکیاں ہیں۔ 13 لڑکوں اور 12 لڑکیوں کو دارالامن بھیج دیا گیا جبکہ دیگر کو کونسلنگ کے بعد ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ گزشتہ سال آپریشن اسمائل یکم جنوری 2020 تا 31 جنوری 2020 کے دوران جملہ 387 بچوں کو بچایا گیا، جن میں 367 لڑکے اور 20 لڑکیاں شامل ہیں۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 61 ایف آئی آر تاحال درج کی گئی ہیں۔ اہم معاملات میں کاچی گوڑہ سب انسپکٹر ایس ورشا نے ایک لاپتہ لڑکے کو بازیاب کیا جو 6 نومبر 2020 کو اپنے مکان سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ اس کی سوتیلی ماں کی ہراسانی کی وجہ سے یہ لڑکا لاپتہ ہوگیا تھا۔ درپن ایپ کے ذریعہ اس کا پتہ چلانے میں کامیابی حاصل کی گئی۔
اس خاتون پولیس عہدیدار نے 15 لڑکوں اور ایک لڑکی کو بچایا۔ ان میں دس لڑکوں کو رسکیو ہوم بھیج دیا گیا، جبکہ دیگر کی کونسلنگ کی گئی اور ان کے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ اس خاتون عہدیدار نے 7 ایف آئی آر بھی درج کی۔ بیگم پیٹ سب انسپکٹر ایم پی ترونی نے تین لڑکوں کو بچایا جو تاراشلٹر ہوم سے فرار ہوگئے تھے۔ ان کو اس شیلٹر ہوم کے حوالے کر دیا گیا۔
ترونی نے 25 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو بچایا۔ ان میں سے 14 کو دارالامان بھیج دیا گیا اور 13 کو کونسلنگ کے بعد ان کے والدین کے حوالہ کر دیا گیا۔ مغل پورہ سب انسپکٹر محمد امجد خان نے 15 لڑکوں اور 4 لڑکیوں کو بچایا۔ ان میں سے 9 کو دار الامان بھیج دیا گیا اور بقیہ کو کونسلنگ کے بعد ان کے والدین کے حوالہ کر دیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔