سال 2024 کی یوم جمہوریہ پریڈ میں صرف خواتین کریں گی شرکت
وزارت دفاع کی ایک تجویز میں کہا گیا ہے کہ تفصیلی غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ یوم جمہوریہ 2024 میں خواتین کی شراکت داری ہوگی۔
نئی دہلی: اس مرتبہ ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 26 جنوری 2024 کو کرتویہ پتھ پر صرف اور صرف خواتین پریڈ کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ یہاں تک کہ پریڈ، مارچنگ دستہ، جھانکی اور ثقافتی پیشکش میں بھی صرف اور صرف خواتین ہی نظر آئیں گی۔ وزارت دفاع کی ایک تجویز میں کہا گیا ہے کہ تفصیلی غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ یوم جمہوریہ 2024 میں خواتین کی شراکت داری ہوگی۔
ان پریڈ کرنے والی نفریوں میں مارچنگ اور بینڈ پریڈ کے دوران جھانکی اور مظاہرہ شامل کرنے والی پارٹیاں بھی ہیں۔ وزارت دفاع نے اس بارے میں داخلہ، ثقافت اور شہری تقری کی وزارت سمیت مختلف وزارتوں کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔ تاہم، اس میں یہ مسئلہ بھی ہے کہ کئی فوجی نفریاں اور محکمے ایسے ہیں جو ہر سال پریڈ میں شرکت کرتے ہیں لیکن ان میں خواتین کی تعداد اتنی ہے ہی نہیں کہ صرف وہی نمائندی کر سکے۔
فوجی ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو بتایا ہے کہ ہمیں اس بارے میں خط موصول ہوا ہے اور اس بات کی بحث ہو رہی ہے اسے کس طرح عمل میں لایا جائے گا۔ اس خط نے کئی اعلیٰ فوجی افسران کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور ابہام پیدا کر دیا ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اس کے لیے فوج میں کافی خواتین دستیاب نہیں ہیں۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ مارچ کرنے والے دستے میں سے کچھ صرف مردوں پر مشتمل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔