پرینکا گاندھی کے آسام دورے کا دوسرا دن، چائے باغان کی خاتون مزدوروں سے ملاقات، جلسہ عام سے خطاب

آسام میں چائے باغان کے مزدوروں کا مسئلہ کافی اہمیت کا حامل ہے اور پرینکا گاندھی اسے خاص توجہ دے رہی ہیں، لہذا وہ یہاں کے لوگوں سے مل کر ان کی مزاج پرسی کی ہے۔

پرینکا گاندھی کا آسام دورہ / تصویر یو پی کانگریس
پرینکا گاندھی کا آسام دورہ / تصویر یو پی کانگریس
user

قومی آواز بیورو

گوہاٹی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے آسام دورہ کا آج دوسرا دن ہے۔ پرینکا گاندھی یہاں انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں اور مختلف شعبہ کے لوگوں سے ملاقات کر رہی ہیں۔ منگل یعنی آج پرینکا گاندھی تیج پور میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

جلسہ عام سے قبل تیج پور میں ہی پرینکا گاندھی نے چائے باغان کی خاتون مزدوروں سے ملاقات کی۔ آسام میں چائے باغان کے مزدوروں کا مسئلہ کافی اہمیت کا حامل ہے اور پرینکا گاندھی اسے خاص توجہ دے رہی ہیں، لہذا وہ یہاں کے لوگوں سے مل کر ان کی مزاج پرسی کی ہے۔


پرینکا گاندھی آج چائے باغان کی خاتون مزدوروں سے ملاقات کے بعد تیج پور میں مہابھیراو کے مندر میں درشن کے لیے جائیں گی۔ اس کے بعد وہ تیج پور میں ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گی۔ پرینکا گاندھی کے آسام دورے کا آج دوسرا دن ہے، ایک روز قبل انہوں نے یہاں کے کاماکھیا مندر میں پوجا پاٹھ کی تھی۔

پرینکا گاندھی نے پیر کے روز آسام کے دورے پر کانگریس کی انتخابی تشہیر کا آغاز کیا اور مرکزی حکومت پر زبردست حملہ بولا۔ آسام میں پرینکا گاندھی کا مختلف انداز نظر آیا جہاں انہوں نے قبائلیوں کے ساتھ ان کے روائتی رقص میں بھی شرکت کی۔


پرینکا گاندھی نے جہاں آسام کا محاذ سنبھالا ہوا ہے، وہیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی لگاتار جنوبی ریاستوں میں تشہیر کاری میں مصروف ہیں۔ تمل ناڈو کے بعد راہل گاندھی ایک مرتبہ پھر کیرالہ کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔