لالو یادو کے 75ویں یومِ پیدائش پر خاص انداز میں کاٹا گیا 75 کلو کا لڈو
آر جے ڈی سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو ہفتہ کے روز اپنا 75واں یوم پیدائش منا رہے ہیں، اس موقع پر آر جے ڈی کارکنان میں جوش و خروش کا ماحول دیکھنے کو ملا۔
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو ہفتہ کو اپنا 75واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ اس موقع پر آر جے ڈی کارکنان میں خوب جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ پٹنہ میں سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کی رہائش پر رات کو 12 بجے کیک کاٹا گیا اور پھر ہفتہ کو آر جے ڈی دفتر میں 75 کلوگرام کا لڈو خاص انداز میں کاٹا گیا۔ آر جے ڈی سربراہ کے یومِ پیدائش پر پٹنہ کی سڑکوں کے کنارے نیک خواہشات والے بڑے بڑے پوسٹر اور بینر بھی لگائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : خدارا جوش نہیں ہوش سے کام لیجیے...ظفر آغا
لالو پرساد کے یومِ پیدائش کے پیش نظر رابڑی دیوی کے رہائشی احاطہ میں شجرکاری بھی کی گئی۔ آر جے ڈی سربراہ کو ان کے بیٹے تیجسوی یادو، تیج پرتاپ یادو، بیٹی ڈاکٹر میسا بھارتی سمیت دیگر لوگوں نے انھیں یومِ پیدائش کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ آر جے ڈی لیڈروں اور کارکنان نے لالو پرساد کے یوم پیدائش کو سماجی انصاف اور یوم خیر سگالی کے طور پر منایا۔ میسا بھارتی نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کر لکھا کہ ’’انسان آئیں گے، جائیں گے، لیکن جو سماجی انصاف کی ناقابل فراموش اور مضبوط وراثت بن کر ہر کمزور کی زبان پر سدا کے لیے سج جائیں گے، وہی لالو جی کہلائیں گے۔ یومِ پیدائش کی مبارکباد پاپا۔‘‘
ہفتہ کے روز لالو پرساد دوپہر دونوں بیٹوں تیج پرتاپ اور تیجسوی کے ساتھ آر جے ڈی دفتر بھی پہنچے۔ یہاں کارکنان نے ان کا زوردار استقبال کیا۔ اس موقع پر آر جے ڈی صدر نے 75 کلو کا لڈو خاص انداز میں کاٹا اور لوگوں کو کھلایا۔ اس موقع پر ’غریبوں کے مسیحا‘ نامی کتاب کا اجراء بھی کیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔