اومیکرون سے متعلق راحت دینے والی خبر آئی سامنے، لیکن بداحتیاطی نہ کریں

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ، ڈنمارک، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر سبھی نے سنگینی کو کم کرنے کی طرف اشارہ کیا ہے۔

ایمبولینس، علامتی تصویر یو این آئی
ایمبولینس، علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

اومیکروین سے متاثرہ ہونے والے لوگوں کو گزشتہ کووڈ-19 ویریئنٹ کے مقابلے میں اسپتال میں دیکھ بھال کی ضرورت 50 سے 70 فیصد کم ہوتی ہے۔ ایک تجزیہ میں اس کی جانکاری دی گئی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) نے کہا کہ اس کے شروعاتی نتائج خوش کن ہیں، لیکن ویریئنٹ اب بھی اسپتال میں بڑی تعداد میں لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

ایجنسی کا تازہ تجزیہ نومبر کے شروع سے برطانیہ میں اومیکرون اور ڈیلٹا کے سبھی معاملوں پر مبنی ہے، جس میں 132 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نئے ویریئنٹ سے متاثر ہونے کے 28 دنوں کے اندر 14 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ یو کے ایچ ایس اے کے چیف ایگزیکٹیو جینی ہیرس نے کہا کہ ’’ہمارا تازہ تجزیہ ایک خوش کن شروعاتی اشارہ دکھاتا ہے کہ جو لوگ اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر ہیں وہ دیگر ویریئنٹ کے مقابلے میں اسپتال میں داخل ہونے کے کم جوکھم میں ہو سکتے ہیں۔‘‘ جنوبی افریقہ، ڈنمارک، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر رپورٹ میں سبھی نے سنگینی کو کم کرنے کی طرف اشارہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔