مہاراشٹر: احمد نگر کے نوودے اسکول میں ’کورونا دھماکہ‘، 19 طلبا پازیٹو

کئی ریاستوں میں اسکول کھلنے کے بعد طلبا کے کورونا متاثر ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں، مہاراشٹر، مغربی بنگال اور کرناٹک میں ایسے کئی معاملے سامنے آئے جہاں بڑی تعداد میں طلبا کورونا پازیٹو پائے گئے۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

ہندوستان میں کورونا ایک بار پھر تیزی کے ساتھ پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔ مہاراشٹر کے احمد نگر ضلع کے جواہر نوودے ودیالے میں کورونا دھماکہ ہوا ہے۔ خبروں کے مطابق اسکول کے 19 طلبا کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ایک سینئر افسر نے یہ جانکاری دی۔ افسر نے بتایا کہ ضلع کے پرنیر تحصیل کے تکلی ڈھوکیشور گاؤں میں واقع رہائشی اسکول، نوودے ودیالیہ نیٹورک کا حصہ ہے جو مرکزی وزارت تعلیم کے تھت آتا ہے۔ اسکول میں پانچویں سے بارہویں درجہ کے 400 سے زیادہ طلبا ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ بھوسلے نے کہا کہ ’’گزشتہ تین سے چار دنوں میں 19 طلبا متاثر پائے گئے ہیں۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ متاثرہ طلبا میں سے بیشتر میں بیماری کی کوئی علامت نہیں تھی، اور کچھ میں صرف ہلکی علامت تھی۔‘‘


ہندوستان کی کئی ریاستوں میں اسکول کھلنے کے بعد اسکولوں میں کورونا وائرس سے متاثر طلبا کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔ مہاراشٹر، مغربی بنگال اور کرناٹک میں حال ہی میں ایسے معاملے سامنے آئے ہیں جب ایک ہی اسکول کے کئی طلبا کورونا سے متاثر ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔