اوڈیشہ کے گنجام میں تیل ٹینکر نے بس کو زوردار ٹکر ماری، 4 افراد کی موت، 20 زخمی

ٹکر کے بعد تیل ٹینکر اور بس سڑک کے کنارے موجود ایک چائے کی دکان پر چڑھ گئیں۔ اس سے چائے کی دکان پر بیٹھے تین شخص اور بس ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

جمعرات کی صبح اوڈیشہ کے گنجام ضلع میں ایک تیل ٹینکر اور بس کے درمیان زبردست ٹکر میں 4 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ کے بعد پولیس راحت اور بچاؤ ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو برہم پور میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں کچھ مسافروں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔

اطلاع کے مطابق حادثہ گنجام ضلع کے ہنجلی تھانہ حلقہ کے سمبرجھیل کُنجرو چوک پر پیش آیا جہاں تیل ٹینکر ایک ٹرک کو اوور ٹیک کر رہا تھا، اسی درمیان سامنے سے آرہی مسافر بس سے اس کی زوردار ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کے آگے کا حصہ پوری طرح سے چکنا چور ہو گیا اور دونوں گاڑیاں سڑک کے کنارے موجود ایک چائے کی دکان پر چڑھ گئیں۔ اس سے چائے کی دکان پر بیٹھے تین شخص اور بس ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ بس میں سوار 20 مسافر زخمی ہوگئے۔


ذرائع نے بتایا ہے کہ بھوانی پاٹنا سے کھمبیشوری نامی مسافر بس 40 سے زیادہ لوگوں کو لے کر برہم پور کی جانب جا رہی تھی۔ اسی دوران برہمپور سے آسیکا کی طرف سے جا رہے تیل ٹینکر سے ٹکر ہوگئی۔ جس تیزی سے دونوں گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی اس سے حادثہ کافی بڑا ہوسکتا تھا۔ راحت کی بات یہ ہے کہ تقریباً 20 زخمیوں میں سے زیادہ تر خطرے سے باہر ہیں۔ حالانکہ کچھ لوگوں کو شدید چوٹیں آئیں ہیں جن کا علاج برہم پور میڈیکل کالج اسپتال میں جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔