اب تحریک اور کھیتی ساتھ ساتھ چلے گی: راکیش ٹکیت

راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت بھیڑ جمع کرکے اپنی طاقت دکھانے کی بات کہتی ہے، لیکن حکومت کو معلوم ہونا چاہیے کہ بھیڑ جمع ہونے سے حکومت ٹکتی نہیں تبدیل ہوتی ہے

راکیش ٹکیت، تصویر یو این آئی
راکیش ٹکیت، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سونی پت: سنیکت کسان مورچہ کے ممبر اور کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے گزشتہ روز سونی پت کے کھرکھودا میں منعقدہ کسان مہاپنچایت میں کہا کہ اب کسان تحریک بھی چلائے گا اور ساتھ ہی ساتھ کھیتی بھی کرے گا۔ زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے مظاہرین کسانوں کی جانب سے آج کھرکھودا کی اناج منڈی میں کسان مہاپنچایت کا انعقاد کیا گیا۔

مہاپنچایت میں جمع بھاری بھیڑ سے کسان لیڈر خوش نظرآئے۔ مہاپنچایت کی صدارت یواکسان سنگٹھن کے چیئرمین اور سابق ضلع کونسلر چاند پہلوان نے کی۔ ہریانوی گلوکار اجئے ہڈا نے بھی اس دوران پرفارم کیا اورتحریک کی حمایت کی۔ ہون یگ کے ساتھ اس مہاپنچایت کا آغاز کیا گیا۔


مہاپنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ اب کسان اپنی تحریک بھی جاری رکھیں گے اور ساتھ ہی ساتھ کھیتی بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک میں ہل کرانتی ہوگی۔ آگے کی لڑائی کیسے لڑنی ہے، اس کی حکمت عملی کا بھی جلد اعلان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھیڑ جمع کرکے اپنی طاقت دکھانے کی بات کہتی ہے، لیکن حکومت کو معلوم ہونا چاہیے کہ بھیڑ جمع ہونے سے حکومت ٹکتی نہیں تبدیل ہوتی ہے۔

راکیش ٹکیت نے کہا کہ ابھی تو ہم نے قانون واپسی کا نعرہ دیا ہے، اگر اقتدار واپسی کا نعرہ دے دیا تو انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ ڈیزل، پٹرول اور مہنگائی پر بولنے کے ساتھ ہی ٹکیٹ نے کہا کہ یہ غریبوں کو تباہ کرنے کا قانون ہے، اس لئے ہمارامطالبہ ہے کہ ایم ایس پی پرقانون بنایا جائے۔ تاکہ اس کے ساتھ ہی ملک کے کسان کو فصل کی صحیح قیمت مل سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔