عآپ کو سسودیا کی گرفتاری کا خوف، کیجریوال نے سی بی آئی کے بلانے پر ظاہر کیا خدشہ، بھگت سنگھ سے کیا موازنہ

سوربھ بھاردواج نے کہا کہ منیش سسودیا کو سی بی آئی نے کل پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ میں یہ بات اعتماد اور ذمہ داری کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ بی جے پی کے کہنے پر سی بی آئی انہیں گرفتار کر لے گی۔

منیش سسودیا اور اروند کیجریوال، تصویر آئی اے این ایس
منیش سسودیا اور اروند کیجریوال، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو سی بی آئی نے طلب کیا ہے، سی ایم اروند کیجریوال نے ان کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ساتھ ہی کیجریوال نے ان کا موازنہ آزادی کے جنگجو بھگت سنگھ سے کرتے ہوئے اسے آزادی کی دوسری لڑائی قرار دیا۔ سی بی آئی کے سمن کے بارے میں سسودیا کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے سی ایم کیجریوال نے کہا کہ جیل کی سلاخیں اور پھانسی کی دھمکیاں بھگت سنگھ کی روح کو کبھی نہیں روک سکتیں۔ یہ آزادی کی دوسری لڑائی ہے۔ منیش سسودیا اور ستیندر جین آج کے بھگت سنگھ ہیں۔

سی بی آئی نے ایکسائز پالیسی گھوٹالہ معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے پیر کی صبح 11 بجے منیش سسودیا کو اپنے ہیڈکوارٹر میں طلب کیا ہے۔ کیجریوال نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ 75 سال بعد ایک وزیر تعلیم آیا ہے جو غریبوں کو بہتر تعلیم کی امید دے رہا ہے۔ کروڑوں لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔


دریں اثنا، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عآپ کے ترجمان سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو سی بی آئی نے کل پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ میں یہ بات اعتماد اور ذمہ داری کے ساتھ کہہ سکتا ہوں، بلکہ ہم سب کو یقین ہے کہ بی جے پی کے کہنے پر سی بی آئی انہیں گرفتار کر لے گی۔

انہوں نے مزید کہا، 'سی بی آئی نے کل منیش سسودیا کو طلب کیا ہے۔ یہ ساری سازش پہلے سے طے شدہ اور منصوبہ بند ہے۔ سی بی آئی کے سمن کا ایکسائز سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ انہیں اپنے دفتر بلا کر گرفتار کرے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سی بی آئی-ای ڈی نے اب تک ملک بھر میں 500 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ انہیں ایک بھی ثبوت نہیں ملا۔


عام آدمی پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ سی بی آئی منیش سسودیا کو گجرات میں پہلے سے طے ایک ماہ تک چلنے والے پروگراموں کو روکنے کے لئے گرفتار کرے گی۔ لیکن میں بی جے پی کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ عآپ کی حکمت عملی سے قطع نظر آپ کے سامنے کھڑی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔