کانگریس کی حکومت بنے پر کسی بھی بیماری میں 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج ہوگا: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا کہ سستے اور اچھے علاج کے لیے منشور کمیٹی کی رضامندی سے یوپی کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی بیماری میں 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج ہوگا۔

پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر@priyankagandhi
پرینکا گاندھی، تصویر ٹوئٹر@priyankagandhi
user

قومی آواز بیورو

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک بار پھر اتر پردیش کے عوام سے بڑا وعدہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو 10 لاکھ روپے تک کی کسی بھی بیماری کا مفت علاج کیا جائے گا۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ کورونا کے دور میں حکومت کی لاپرواہی اور اب ریاست میں پھیلے بخار کی وجہ سے یوپی کے صحت نظام کی خستہ حالت سب نے دیکھی۔ سستے اور اچھے علاج کے لیے منشور کمیٹی کی رضامندی سے یوپی کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت بننے پر کسی بھی بیماری پر 10 لاکھ روپے تک کا مفت سرکاری علاج دیا جائے گا۔


اس سے قبل، پرینکا گاندھی نے 2022 میں کانگریس کی حکومت بننے پر انٹر پاس لڑکیوں کو اسمارٹ فون اور گریجویٹ پاس لڑکیوں کو الیکٹرک اسکوٹی دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ پرینکا گاندھی نے خواتین کو 40 فیصد اسمبلی ٹکٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔