ملیالی مصنفہ پر حملہ کرنے والی ملزمہ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری
بوریولی کی عدالت نے پہلے ملزمہ کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا لیکن اس کی مسلسل غیر حاضری کے سبب گزشتہ دنوں عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔
ممبئی: ممبئی کی مقامی بوریولی عدالت نے معمر ملیالی مصنفہ شریمتی تھنکم کرشنن کرب جس پر گزشتہ دنوں ممبئی کے مضافات میں پڑوسی کے جھگڑے کے دوران قاتلانہ حملہ ہوا تھا اس کی کلیدی ملزمہ اسمیتا پنچال کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا۔
بوریولی کی عدالت نے پہلے ملزمہ کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا لیکن اس کی مسلسل غیر حاضری کے سبب گزشتہ دنوں عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے، کیونکہ اس معاملے میں ملزمہ اور ان کا وکیل بھی عدالت میں حاضر نہیں رہتا۔ واضح رہے کہ 2019 میں ان کی ایک پڑوسن نے ایک جھگڑے کے دوران معمر مصنفہ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا جس میں مصنفہ کی آنکھ کی روشنی چلی گئی تھی اور اس سانحہ کے بعد اب تک وہ صاحب فراش ہے۔
مصنفہ کے فرزند موہن کرشنن جو ایک غیر سرکاری تنظیم کے سربراہ ہیں، انہوں نے کہا کہ ملزمہ کے خلاف بوریولی کی عدالت میں مقدمہ التواء میں پڑا ہوا ہے اور عدالت نے اس کے خلاف ضمانتی و غیر ضمانتی وارنٹ بھی جا ری کیا ہے، نیز انہیں یہ پتہ چلا ہے کہ ملزمہ نے ملک سے راہ فرار اختیار کرلی ہے، لہذا انہوں نے پولس سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں ضمانت کی خلاف ورزی کرنے اور عدالت کی اجازت کے بغیر راہ فرار اختیار کرنے پر قانونی کارروائی کرے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔