جیور ایئرپورٹ پروجیکٹ کے پاس زمین اور گھر کے نام پر دھوکہ دہی، 50 سے زائد افراد ٹھگی کے شکار

نوئیڈا ایئرپورٹ اور فلم سٹی کے پاس رہائش پروجیکٹ کے نام پر لاکھوں روپے کی ٹھگی کا معاملہ سامنے آیا ہے، کئی لوگوں نے پولیس میں اس کی شکایت کی ہے۔

جیور ایئرپورٹ پروجیکٹ، تصویر آئی اے این ایس
جیور ایئرپورٹ پروجیکٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

جمنا اتھارٹی کے جیور ایئرپورٹ پروجیکٹ کے آس پاس لوگوں کو زمین اور گھر دینے کے نام پر فرضی ویب سائٹس بنا کر دھوکہ دہی کی گئی ہے۔ فی الحال 50 سے زیادہ لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کا پتہ چلا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ دھوکہ دہی کا شکار ہونے والوں کی تعداد مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نوئیڈا ایئرپورٹ اور فلم سٹی کے پاس رہائش پروجیکٹ کے نام پر لاکھوں روپے کی ٹھگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پانچ اور لوگوں نے پولیس میں شکایت کی ہے۔ ٹھگ نوئیڈا ایئرپورٹ اور فلم سٹی کے پاس گھر بنانے کا خواب دیکھنے والوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ٹھگوں نے جمنا اتھارٹی کی فرضی ویب سائٹ تیار کر رہائش پروجیکٹ کے نام پر لوگوں سے لاکھوں روپے ٹھگ لیے۔


گرینو ویسٹ منوج کی شکایت پر بسرکھ کوتوالی پولیس نے کیس درج کر جانچ کی تو تقریباً 50 لوگوں کو ٹھگنے کی بات سامنے آئی ہے۔ پولیس ملزمین کی گرفتاری کی کوشش میں مصروف ہو گئی ہے۔ جمنا اتھارتی نے نوٹس جاری کر لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ فرضی ویب سائٹس سے بچیں اور جمنا اتھارٹی کی اصلی ویب سائٹ پر ہی جا کر کسی بھی اسکیم کی تلاش کریں اور ایپلائی کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔