پٹرول اور ڈیزل کے صارفین کو کوئی راحت نہیں، قیمتیں مستحکم

تاہم تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلہ کو موخر کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: عالمی سطح پر کورونا کے نئے ویرینٹ کے تیزی سے پھیلنے کے دباؤ اور مانگ میں کمی کے خوف سے کل سے امریکی بازار وں میں خام تیل کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ کے بعد آج سنگاپور میں اضافہ کے ساتھ کاروبار کی شروعات ہوئی ہے۔ لیکن ملکی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بدھ کو مسلسل 27ویں روز بھی مستحکم رہیں۔

گزشتہ دنوں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہندوستان اور امریکہ سمیت دنیا کی بیشتر بڑی معیشتوں نے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر سے تیل نکالنے کا اعلان کیا، جس سے تیل کی قیمتوں پر دباؤ پڑا اور اومیکرون نے اس پر مزید دباؤ ڈالا۔ تاہم تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کو موخر کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔


سنگاپور میں آج جیسے ہی کاروبار شروع ہوا، خام تیل میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ لندن برینٹ کروڈ 2.69 فیصد اضافے کے ساتھ 71.09 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 2.21 فیصد اضافے کے ساتھ 67.64 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے دیوالی کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں ایندھنوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کر دیا جس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی۔

ملک میں 27 ویں دن بھی گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے اسٹیشنز پر پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں:


شہر کا نام—— پٹرول (روپے/ لیٹر)——(ڈیزل روپے/ لیٹر)

دہلی -——————103.97-——————86.67

ممبئی-——————109.98—————— 94.14

چنئی ——————101.40 —————— 91.43

کولکتہ -——————104.67——————-89.79

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔