نشاد طبقہ کے لوگ دریا کے محافظ اور اصل دعویدار، ان کی لڑائی ہم لڑیں گے: پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے اعلان کیا کہ جن لوگوں کی کشتی ٹوٹی ہے کانگریس انہیں مشترکہ طور پر 10 لاکھ کی مالی امداد دی جائے گی اور نشاد طبقہ کے حقوق کے لیے ندی ادھیکار یاترا نکالی جائے گی۔
لکھنؤ: کل ہند کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری اور انچارج اتر پردیش پرینکا گاندھی نے الہ آباد کے بسوار گاؤں میں ہوئی پولیس کی زیادتیوں کے حوالہ سے ٹوئٹ کر کے متاثرہ ملاح طبقہ کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جن لوگوں کی کشتی ٹوٹی ہے کانگریس انہیں مشترکہ طور پر 10 لاکھ کی مالی امداد دی جائے گی اور نشاد طبقہ کے حقوق کے لیے ندی ادھیکار یاترا نکالی جائے گی۔
خیال رہے کہ حال ہی میں پرینکا گاندھی نے بسوار گاؤں کا دورہ کیا تھا اور نشاد طبقہ کے لوگوں کی روداد غم سنی تھی۔ اس دوران پرینکا گاندھی نے متعدد مقامات پر نشاد طبقہ کے لوگوں سے ملاقات بھی کی تھی اور متاثرہ خواتین کے ایک گروپ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وہ ان کے درمیان زمین پر بیٹھ گئی تھیں۔
پرینکا گاندھی نے منگل کے روز ٹوئٹ کیا کہ جن نشاد کنبوں کی کشتی توڑی گئی ہے ان سبھی کو کانگریس پارٹی مشترکہ طور پر 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے لیڈر اور کارکنان نشاد طبقہ کے حقوق کے لیے ندی ادھیکار یاترا نکالیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔