نریندر مودی مہاجر پرندہ کی طرح، جو صرف الیکشن کے وقت ہی نظر آتے ہیں: رپن بورا

کانگریس کے ریاستی صدر رپن بورا نے پی ایم مودی کی ریلی کے ایک گھنٹے کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی ایک مہاجر پرندے کی طرح ہیں۔ وہ تبھی ریاست کے دورے پر آتے ہیں جب الیکشن آتا ہے۔

رپن بور، تصویر آئی اے این ایس
رپن بور، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

گوہاٹی: کانگریس اور اس کی اتحادی پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر آسام کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے گزشتہ روز انھیں ایک ایسا 'ہجرت کرنے والا پرندہ' قرار دیا، جو صرف الیکشن کے وقت نظر آتا ہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر رپن بورا نے پی ایم مودی کی ریلی کے ایک گھنٹے کے بعد اتحادیوں کے ساتھ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "مسٹر مودی ایک مہاجر پرندے کی طرح ہیں۔ وہ تبھی ریاست کے دورے پر آتے ہیں جب الیکشن آتا ہے۔ "


انہوں نے کہا کہ "وہ (پی ایم مودی) انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے سے پہلے مستقل ریاست کے دورے پر آئیں گے۔ ان کے پاس اس وقت اتنا وقت کیسے ہے جبکہ عوام کے لوگ سیلاب سے متاثر ہوتے ہیں اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کے دوران ہمارے نوجوان مارے جاتے ہیں، تب ان کے پاس وقت نہیں ہوتا ہے۔

پی ایم مودی کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیرقیادت ریاستی حکومت کو ڈبل انجن کی حکومت قرار دینے کے معاملے پر رپن بورا نے کہا کہ ریاست میں کبھی بھی دو وزیراعلیٰ نہیں رہے، لیکن موجودہ ریاست میں اقتدار دو لوگوں میں تقسیم ہوا ہے، ایک کا مرکز وزیر اعلی کے پاس ہے، تو دوسرے کا مرکز ایک دیگر وزیرکے پاس ہے۔


ریاستی کانگریس کے سربراہ نے پہلے کی حکومت کے ذریعہ ریاست کے کچھ حصوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کرنے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے 90:10 فنڈنگ پیمانہ پر روک لگا دی ہے جس کے سبب ریاست کو مرکزی امداد نہیں مل پا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔