کورونا کی روک تھام کے لئے ضلع کرگل میں شبانہ کرفیو نافذ

سنتوش سکھ دیو نے کہا کہ ہم نے ضلع میں شبانہ کرفیو، جس کو ہم کورونا کرفیو کہتے ہیں، نافذ کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں‘۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: کورونا کیسز و اموات میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے ضلع کرگل میں شبانہ کرفیو نافذ کیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کرگل سنتوش سکھ دیو نے میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر ضلع میں شبانہ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

سنتوش سکھ دیو نے کہا کہ ’کرگل کے بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ رہتی ہے، شاید لوگوں کو معلوم ہے کہ یہاں اس کا زیادہ اثر نہیں ہے لیکن یہ غلط بات ہے، ہم نے ضلع میں شبانہ کرفیو، جس کو ہم کورونا کرفیو کہتے ہیں، نافذ کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دفعہ 144 کے نفاذ کے متعلق بھی احکامات صادر کیے ہیں اور اگر کوئی تقریب اندر ہو تو اس میں صرف 25 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہے اور اگر تقریب باہر ہو تو اس میں 50 لوگ شرکت کر سکتے ہیں۔


موصوف ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ضلع کے مذہبی وسیاسی لیڈروں کے ساتھ پیر کے روز ایک میٹنگ ہوگی جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی باہر سے آتے ہیں انہیں ہوم کورنٹائن کرنے کو کہا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔