کورونا بحران کے دوران غریبوں کو مفت کھانا کھلا رہی ہیں جیکلن فرنانڈیز
جیکلن فرنانڈیز اپنی یولو فاؤنڈیشن اور متعدد این جی اوز کے ساتھ مل کر عام لوگوں کی مدد کر رہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی لوگوں تک کھانا بھی پہنچا رہی ہیں۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکلن فرنانڈس کووڈ بحران کے وقت غریبوں کو مفت کھانا کھلا رہی ہیں، کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پورا ملک پریشان ہے، جیکلن کورونا وبا کے درمیان لوگوں کی مدد کے لئے سامنے آئی ہیں۔ جیکلن ایک این جی او کے ساتھ مل کر ایک لاکھ ضرورت مند لوگوں کو کھانا پہنچا رہی ہیں، حال ہی میں جیکلن کی متعدد تصاویر منظر عام پر آئیں ہیں، جس میں وہ ممبئی کے ایک فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر تقریباً ایک لاکھ ضرورت مند لوگوں کو کھانا فراہم کر رہی ہیں۔
جیکلن فرنانڈیز اپنی یولو فاؤنڈیشن اور متعدد این جی اوز کے ساتھ مل کر عام لوگوں کی مدد کر رہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی لوگوں تک کھانا بھی پہنچا رہی ہیں۔ حال ہی میں جیکلن فرناڈیز نے ’روٹی بینک فاؤنڈیشن‘ کے باورچی خانے کا دورہ کیا جس سے وہ جائزہ لے سکیں کہ لوگوں کو مناسب طریقے سے مدد مل رہی ہے یا نہیں۔ روٹی بینک کی ٹیم اور یولو ٹیم کے ساتھ مل کر جیکلن نے کھانا پکانے کا کام کیا اور لوگوں کے درمیان کھانا تقسیم بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں : کیا بی جے پی آسام جیت کر بھی ہار سکتی ہے؟
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔