جموں و کشمیر: مختلف مقامات پر این آئی اے کی چھاپہ ماری

این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اب تک 30 تاجروں اور علیحدگی پسند لیڈروں کو مبینہ ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔

این آئی اے، تصویر یو این آئی
این آئی اے، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے) نے جمعرات کی صبح شہر سری نگر میں مختلف مقامات پر تازہ چھاپے ڈالے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ جمعرات کی صبح ظہور احمد بٹ ساکن وزیر باغ سری نگر، بشیر احمد لون ساکن ہوکرسر متصل ڈون انٹرنیشنل اسکول، عارف احمد مسگر اور فضل الحق ساکن باغ سندر چھتہ بل سری نگر کی رہائش گاہوں پر چھاپے ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام لوگ ایل او سی ٹریڈ سے وابستہ ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق این آئی اے نے جمعرات کی شام ضلع پلوامہ کے پانپور میں تجمعل مسعود ولد بہادر الدین مسعود اور مصدق مسعود ولد محمد افضل کے گھروں پر چھاپے ڈالے۔ آخری اطلاعات ملنے تک چھاپہ مار کارروائی جاری تھی۔ واضح رہے کہ این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اب تک 30 تاجروں اور علیحدگی پسند لیڈروں کو مبینہ ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ سری نگر اور مقبوضہ کشمیر کی راجدھانی مظفر آباد کے درمیان آر پار ایل او سی تجارت کو مرکزی حکومت نے مارچ 2019 میں بند کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔