اجودھیا ایم پی اودھیش پرساد نے کیا رام پتھ شاہراہ کا معائنہ

رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جس شہر میں رام مندر کی تعمیر ہورہی ہے وہاں کی سڑکیں اگر اس طرح بنائی جائیں گی  تو ملک اوربیرون ملک میں اجودھیا کا نام بدنام ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر رہنما و انڈیا اتحاد کے رکن پارلیمنٹ اودھیش پرساد نے کل اجودھیا میں بنے رام پتھ شاہراہ کا معائنہ کرنے کے بعد پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ۔

رکن پارلیمنٹ نے سعادت گنج سے بڑلا دھرم شالا(رام مندر تک) رام پتھ شاہراہ کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ تقریبا 13کلومیٹر شاہراہ کا معائنہ کیا۔ جگہ جگہ گڑھے دکھائی پڑے۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے گزشتہ رات ان گڑھوں کو بھر کر تازہ نئی سڑک بنا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ رام پتھ کی جو سڑکیں بنی ہیں اس کا میٹیریل بہت ہی خراب لگایا گیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اجودھیا شری رام اسپتال میں جاکر بھی معائنہ کیا اور بتایا کہ اسپتال میں کیچڑ، گندگی اور بدبو ہورہی ہے۔ انہوں نےاس پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اعلی سطحی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔


رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جس شہر میں رام مندر کی تعمیر ہورہی ہے وہاں کی سڑکیں اگر اس طرح بنائی جائیں گی  تو ملک اوربیرون ملک میں اجودھیا کا نام بدنام ہوگا۔ انہوں نے کہا یہ بہت بڑا معاملہ ہے۔ رام کے نام پر لوٹ ہورہی ہے۔ پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اعلی سطحٰ جانچ کمیٹی کی تشکیل ہونی چاہئے اور ایک مہینے کے اندر رپورٹ آجائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ شہر کی سبھی دشواریوں اور پریشانیوں کو اپنے طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرونگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔