ملک بھر کے 170 شہروں میں نیٹ پی جی 2024 کا کامیابی سے انعقاد

مختلف ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل کے ساتھ سخت حفاظتی اقدامات نے نیٹ پی جی کے محفوظ اور احسن انعقاد کو یقینی بنایا ہے اور اس طرح اس امتحان کی سالمیت کو برقرار رکھا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

نیشنل بورڈ آف ایگزامینشنز ان میڈیکل سائنیسز نے نیٹ پی جی 2024 کا انعقاد آج کامیابی کے ساتھ کیا جو حکومت ہند کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود كا ایک خود مختار ادارہ ہے۔ نیٹ پی جی 2024 کا انعقاد دو شفٹوں میں 170 شہروں میں پھیلے 416 مراکز پر کیا گیا۔ امتحان ایک ہی دن دو شفٹوں میں لیا گیا تاکہ امتحان کے لیے بہترین اور معروف مراکز کا انتخاب کیا جا سکے۔ این بی ای ایم ایس کے ذریعہ 2,28,540 امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ جاری کئے گئے۔ جہاں تک ممکن ہو سكا امیدواروں کو ان کی ریاستوں میں امتحانی مراکز الاٹ کیے گئے تھے۔

نیٹ پی جی کے محفوظ اور احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے میڈیکل سائنسیز میں قومی امتحانات بورڈ نے اپنے دوارکا آفس واقع دہلی میں ایک مرکزی کمانڈ سینٹر قائم کیا تھا۔ مرکزی وزارت صحت، گورننگ باڈی نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشنز ان میڈیکل سائنسز، ایگزیکٹو ڈائریکٹر این بی ای ایم ایس کے عہدیداروں نے اپنی ٹیموں کے ساتھ امتحان کے انعقاد پر گہری نظر رکھی۔


1,950 سے زیادہ آزاد تشخیص کار اور 300 فلائنگ اسکواڈ ممبران کو امتحانی مراکز میں تعینات کیا گیا تھا تاکہ نیٹ پی جی کے انعقاد کی نگرانی کی جا سکے۔ ملک گیر امتحان کے انعقاد کی نگرانی کے لیے آٹھ علاقائی کمانڈ سنٹر بھی قائم کیے گئے تھے۔

امتحان کے بارے میں کسی بھی قسم کی غلط معلومات کو روکنے کے لیے میڈیکل سائنسیز میں قومی امتحانات بورڈ نے سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ذمہ داران کو صرف مستند معلومات فراہم كی جائیں۔ مختلف ایجنسیوں کے درمیان قریبی تال میل کے ساتھ سخت حفاظتی اقدامات نے نیٹ پی جی کے محفوظ اور احسن انعقاد کو یقینی بنایا ہے اور اس طرح اس امتحان کی سالمیت کو برقرار رکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔