چھتیس گڑھ-اڈیشہ سرحد پر نکسلی حملہ، سی آر پی ایف کے 3 جوان شہید
جوان بوڈین پولیس تھانہ علاقہ کے بھینس دانی کے جنگل میں روڈ اوپننگ پارٹی میں تعینات تھے، دوپہر تقریباً تین بجے نکسلیوں نے گھات لگا کر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ جوانوں کو سنبھلنے کا موقع تک نہیں ملا۔
چھتیس گڑھ-اڈیشہ سرحد واقع نوپاڑا میں نکسلی حملہ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ منگل کی دوپہر تقریباً تین بجے سی آر پی ایف کی روڈ اوپننگ پارٹی پر نکسلی حملہ کیا گیا جس میں تین جوان شہید ہو گئے ہیں۔ حملہ سی آر پی ایف کی 19 بٹالین کی آر او پی پارٹی پر کیا گیا ہے۔ حملے میں کئی جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جوان بوڈین پولیس تھانہ علاقہ کے بھینس دانی کے جنگل میں روڈ اوپننگ پارٹی میں تعینات تھے۔ دوپہر تقریباً تین بجے نکسلیوں نے گھات لگا کر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ جوانوں کو سنبھلنے کا موقع تک نہیں ملا۔ حملے میں ایس آئی شیشو پال سنگھ، اے ایس آئی شیولال اور کانسٹیبل دھرمیندر کمار سنگھ کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔
اچانک ہوئے اس حملے کے بعد دیگر جوانوں نے محاذ سنبھال لیا اور نکسلیوں کو کھدیڑ دیا۔ فواج اب بھی نکسلیوں کا پیچھا کر رہی ہے۔ جس علاقے میں تصادم کا یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ انتہائی دور دراز کا دیہی علاقہ ہے۔ بہرحال، مہلوک جوانوں میں شامل ششوپال سنگھ لال گڑھی اگرانا، پوسٹ سکندرا راؤ ضلع علی گڑھ اتر پردیش کے رہنے والے تھے۔ اے ایس آئی ششوپال چھتیس گڑھ کے منیندر گڑھ اور دھرمیندر سنگھ گاؤں سرایا پوسٹ دنوار ضلع روہتاس کے باشندہ تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔